پاکستان آزاد عدلیہ،میڈیا اور متحرک سول سوسائٹی کیساتھ بڑی فعال جمہوریت ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے جمہوریت سے متعلق سمٹ میں مدعو کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزاد عدلیہ،میڈیا اور متحرک سول سوسائٹی کیساتھ بڑی فعال جمہوریت ہے،پاکستان جمہوریت کو مزید گہرا کرنے، بدعنوانی سے نمٹنے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔جمہوریت سے متعلق ورچول سمٹ 9-10 دسمبر 2021 کو منعقد ہو رہا ہے۔

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا کیساتھ ایک بڑی فعال جمہوریت ہے۔ہم جمہوریت کو مزید گہرا کرنے، بدعنوانی سے نمٹنے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ حالیہ برسوں میں، پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا ہے جبکہ ان اصلاحات کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے مزیدبڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم کئی معاملات پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمارے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت، تعمیری رابطوں اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔