پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے سینئر افسران کا تقرر و تبادلہ

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے سینئر افسران کا تقرر و تبادلہ کیا ہے۔ جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق ڈپٹی آڈیٹر جنرل اے اینڈ سی آڈیٹر جنرل آفس محمد طاہر کمال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن (ملٹری) راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف فنانس/اکاﺅنٹس آفیسر وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس سیمی …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے سینئر افسران کا تقرر و تبادلہ کیا ہے۔ جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق ڈپٹی آڈیٹر جنرل اے اینڈ سی آڈیٹر جنرل آفس محمد طاہر کمال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن (ملٹری) راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف فنانس/اکاﺅنٹس آفیسر وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس سیمی خان کو تبدیل کرکے ٹریژرر کنگ ایڈورڈز میڈیکل یونیورسٹی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی آڈیٹر جنرل (آئی آر وی/ایم ٹی) اے جی پی آفس اسلام آباد محمد صدیق طارق کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل (اے اینڈ سی) اے جی پی آفس اسلام آباد کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Leave a Reply