اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پاکستان ائیرفورس کا خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ جمعرات کے روز چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں لے کر نور خان ائیربیس اسلا آباد پہنچ گیا ہے۔این سی اوسی کے مطابق سائینو ویک چین سے خریدی گئ ہے۔