اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام پہلی ای کچہری کے دوران ڈی جی پاکستان ایئر پورٹس ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے صارفین کے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی پہلی ای کچہری پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے میزبانی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس اور دیگر ڈائریکٹرز نے ڈی جی پی اے اے کی معاونت کی۔ سکھر ایئر پورٹ اپ گریڈیشن اور بوئنگ 777 آپریشنز کے لئے زمین کے حصول کا عمل جاری ہے۔
ڈی جی پی اے اے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور سکردو ایئر پورٹس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے جاری ہیں اور ملک بھر میں 100 سے زائد ایوی ایشن منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ڈی جی پی اے اے نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر سامان کی ترسیل کا وقت ایاٹا معیار کے مطابق کیا جائے ، اسلام آباد ایئرپورٹ کینٹین پر ناقص کھانے کی شکایت پر سخت کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔
ایئر پورٹس پر بھکاریوں کی موجودگی کی شکایت کے بعد روک تھام کے لئے ڈی جی کے فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے۔انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ گندھارا آرٹ گیلری میں سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔