کراچی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کے باوجود کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں آگیا اور مارکیٹ خسارے میں بند ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ا ی100انڈیکس 41200پوائنٹس کی سطح کو چھونے گیا تھا مگر مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس 40900پوائنٹس سے گھٹ کر 40800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو41ارب …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100انڈیکس 40900 پوائنٹس سے کم ہو کر 40800 پوائنٹس کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کے باوجود کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں آگیا اور مارکیٹ خسارے میں بند ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ا ی100انڈیکس 41200پوائنٹس کی سطح کو چھونے گیا تھا مگر مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس 40900پوائنٹس سے گھٹ کر 40800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو41ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری اور بینکنگ ،آئل اینڈ گیس اور فوڈز سیکٹرز میں خریداری کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دورا ن کے ایس ای100انڈیکس 41000،41100اور41200پوائنٹس کی 3بالائی حد عبور کر گیا تھا ،مارکیٹ میں تیزی آتے ہی مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہو گئی۔








