کراچی۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو مارکیٹ کریش ہو گئی، بدترین مندی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 800 پوائنٹس کم ہو گیا اور مارکیٹ40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر 39200پوائنٹس کی پست سطح پر بندہوئی۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں184ارب روپے کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے سرمائے …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

مزید خبریں
کراچی۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو مارکیٹ کریش ہو گئی، بدترین مندی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 800 پوائنٹس کم ہو گیا اور مارکیٹ40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر 39200پوائنٹس کی پست سطح پر بندہوئی۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں184ارب روپے کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 82کھر ب روپے سے کم ہو کر 80 کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس 40136پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم مقامی انسٹی ٹیوشنز اور برکریج ہاﺅسز کی جانب سے بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کر دیا اور کاروباری تیزی کے ساتھ نیچے گرتا چلا گیا۔








