کراچی۔9 ستمبر(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوکاروبار حصص میں اتار چڑھائورہا تاہم کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔ کے ایس ای100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی سطح کو دوبارہ عبور کرگیا۔کاروبار میںگذشتہ روزکی نسبت کاروباری حجم بھی کم رہا۔معمولی تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں16ارب98کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس بڑھتا ہوا42196پوائنٹس تک پہنچ …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس37.06پوائنٹس بڑھ کر 42022.25پوائنٹس پربند

مزید خبریں
کراچی۔9 ستمبر(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوکاروبار حصص میں اتار چڑھائورہا تاہم کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔ کے ایس ای100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی سطح کو دوبارہ عبور کرگیا۔کاروبار میںگذشتہ روزکی نسبت کاروباری حجم بھی کم رہا۔معمولی تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں16ارب98کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس بڑھتا ہوا42196پوائنٹس تک پہنچ گیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اورانڈیکس کم ہوتا ہوا 41615 پر آگیا تاہم بعض ازاں پیٹرولیم ،کمیونیکیشن،ٹیلی کام،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں خسارے کی شدت کم ہوتی گئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس37.06پوائنٹس بڑھ کر 42022.25 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 66.26پوائنٹس کی تیزی سے29862.56پوائنٹس پر بندہوالیکن کے ایس ای30انڈیکس 14.63پوائنٹس کی کمی سے17825.01پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس312.86پوائنٹس کے خسارے سے67416.27 پر بند ہوا۔ گزشتہ روز430کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ83میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 16 ارب 98 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار 957 روپے بڑھ کر78کھرب76ارب71کروڑ38لاکھ 579ہزار227روپے رہ گیا۔ مجموعی طور پر 70 کروڑ 70 لاکھ 13 ہزار 27حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روزمنگل کو88کروڑ43لاکھ70ہزار174شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔کاروباری اعتبار سے نمایاں سرگرمیاں حیسکول پیٹرول،پی ٹی سی ایل،پاک انٹرنیشنل بلک،ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی آر جی پاکستان لمٹیڈ،پاک ریفائنری، بائکوپیٹرولیم،پاورسیمنٹ،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ اور کے الیکٹرک لمٹیڈ شامل ہیں ۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے نمایاں تیزی نیسلے پاکستان اور آئس لینڈ کے شیئرز میں رہی جن کے دام83.70روپے اور67.79روپے بڑھ کر بالترتیب6582.00روپے اور 1030.00 روپے پر پہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی یونی لیور فوڈز اور کولگیٹ پام کے حصص میں رہی جنکی قیمتیں359روپے اور 54.57 روپے کم ہو کر بالترتیب12500روپے اور3400 روپے رہ گئی۔








