ڈگلس پورہ میں زیر تعمیر پارکنگ پلازہ کی زد میں آنے والے7دہائیوں قبل لگے پیپل کے درخت کو کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کردیا گیا
7دہائیاں پرانا پیپل کا درخت کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کردیا گیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈگلس پورہ میں زیر تعمیر پارکنگ پلازہ کی زد میں آنے والے7دہائیوں قبل لگے پیپل کے درخت کو کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کردیا گیا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامدشیخ نے اپنی موجودگی میں 24 گھنٹے کے اندر پرانے درخت کو کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کرایا اور کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے درختوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں درختوں کو ری پلانٹ کرنے کے لئے باغیچے بنائے جارہے ہیں اور میٹرو روٹ کے تعمیراتی کاموں کی زد میں آنے والے درختوں کو بھی ری پلانٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کرائے گئے درخت کی دیکھ بھال اور اسے پروان چڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔








