محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خطہ پوٹھوہار میں 4 اور 5 ستمبر کو مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کی جانب سے 4 سے 5 ستمبر کو مزید بارشوں کی پیشگوئی، راولپنڈی میں تمام متعلقہ محکمے الرٹ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خطہ پوٹھوہار میں 4 اور 5 ستمبر کو مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے متلقعہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے عوام الناس سے بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شہری اپنے بچوں کا خاص خیال، بارش کے دوران گھروں سے ہرگز باہر نہ جانے دیں۔ نالہ لئی کے اطراف میں رہنے والے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے محکمہ واسا مکمل طور پر الرٹ ہے۔ محکمہ واسا،ریسکیو1122، سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔








