ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی فوزیہ زریں نے ملاقات کی اور 08 ستمبرعالمی یومِ خواندگی کے حوالے سے منائے، ضلع میں آگاہی سرگرمیوں، پروگرامز کے انعقاد اور فروغِ خواندگی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی
گوجرانوالہ،08 ستمبر عالمی یومِ خواندگی، ضلعی سطح پر آگاہی و فروغِ خواندگی کی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی فوزیہ زریں نے ملاقات کی اور 08 ستمبرعالمی یومِ خواندگی کے حوالے سے منائے، ضلع میں آگاہی سرگرمیوں، پروگرامز کے انعقاد اور فروغِ خواندگی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر عوام میں تعلیم اور خواندگی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ناخواندہ افراد کو بنیادی تعلیم کی فراہمی، خواندگی مراکز کے مؤثر استعمال اور معاشرے کے محروم طبقات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ خواندگی کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، تعلیم یافتہ اور باشعور افراد ہی معاشی و سماجی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فروغِ تعلیم اور خواندگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مؤثر کردار ادا کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر منعقد ہونے والی آگاہی سرگرمیوں کو مؤثر اور بامقصد بنایا جائے تاکہ شہریوں، بالخصوص والدین اور نوجوانوں میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی کے فروغ کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔








