ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کا مکھا سنگھ، یوسی 42 کا دورہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے مکھا سنگھ، یوسی 42 کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک اور مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار بھی ان کے ہمراہ تھے

راولپنڈی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے مکھا سنگھ، یوسی 42 کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک اور مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار بھی ان کے ہمراہ تھے،ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقے میں زیرو ویسٹ آپریشن ہر صورت یقینی بنایا جائے اور صفائی کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے موقع پر موجود صفائی ورکرز سے بھی بات چیت کی، ان کی کارکردگی اور مسائل دریافت کیے اور انہیں محنت، ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔رانا ساجد صفدر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب ایجنسی کی اولین ترجیح ہے، صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے گی اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صفائی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور انسدادِ سموگ کے حوالے سے عوامی آگاہی بھی انتہائی ضروری ہے ، اس لیے کمیونیکیشن ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں، دکانداروں اور کاروباری طبقے کو سموگ کے اسباب اور اس کی روک تھام کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا جائے،،رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صاف شہر اور صاف فضا کے لیے اداروں کے ساتھ شہریوں کا تعاون بھی ناگزیر ہے، شہری کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں، اسے جلانے سے گریز کریں اور صفائی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ راولپنڈی کو صاف، صحت مند اور آلودگی سے پاک شہر بنانے کے مقصد کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں صفائی کے ساتھ ساتھ انسدادِ سموگ آگاہی مہم بھی بھرپور انداز میں جاری رکھیں گی تاکہ عوامی تعاون سے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔دریں اثناء ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم نے صفائی اور انسدادِ سموگ آگاہی مہم کے سلسلے میں اقبال روڈ، یوسی 39 کی مارکیٹ میں دکانداروں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

کمیونیکیشن ٹیم نے دکانداروں کو بتایا کہ کوڑا کرکٹ جلانا سنگین جرم ہے جو فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا باعث بنتا ہے، دکانداروں پر زور دیا گیا کہ کوڑا جلانے کے بجائے اسے مقررہ ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں یا ستھرا پنجاب کے صفائی ورکرز کے حوالے کریں،ٹیم نے شہریوں اور دکانداروں کو یہ بھی آگاہ کیا کہ جھاڑو دیتے وقت پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ گردوغبار کے اخراج میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر سموگ کے اسباب، اس کے انسانی صحت اور ماحول پر مضر اثرات اور انسدادِ سموگ کے عملی اقدامات پر مشتمل معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔