پاکستان اسٹاک ایکس چینج تیزی کا رجحان، 100انڈیکس میں606.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا

کراچی۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے منگل کو کاروبار حصص پرسے مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ میںحیرت انگیز طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 600 پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا بلکہ 38500 پوائنٹس کی سطح …

کراچی۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے منگل کو کاروبار حصص پرسے مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ میںحیرت انگیز طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 600 پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا بلکہ 38500 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 98 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 78 کھرب روپے سے بڑھ کر 79 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کیمیکل، بینکنگ، توانائی اور فوڈز سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ 37900،38000،38100،38200،38300 ،38400اور38500پوائنٹس کی 7 بالائی حد عبور کر گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100انڈیکس میں606.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 37898.29پوائنٹس سے بڑھ کر 35804.84 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 399.42 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18804.30 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس27943.10پوائنٹس سے بڑھ کر 28299.34 پوائنٹس پرجا پہنچا۔

مزید خبریں