پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رحجان رہا

111

کراچی ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ایک بار پھر بحال ہو گیا۔ بدھ کو تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب روپے سے زائد کااضافہ رہاجس سے سرمائے مجموعی حجم93 کھرب سے بڑھ کر94کھرب روپے پرجاپہنچا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46900، 47000، 47100، 47200، 47300، 47400، 47500 اور47600 پوائنٹس کی 8 بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔