نئی دہلی ۔ 19 اپریل (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیا میں بابری مسجد انہدم کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن ایڈوانی ، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی سمیت مختلف رہنماوں کے خلاف مجرمانہ سازش رچانے کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سپریم کورٹ کے جسٹس پناکی چندر گھوش اور …
بابری مسجد انہدم کیس،بھارتی سپریم کورٹ کالال کرشن ایڈوانی ، مرلی منوہر جوشی، سمیت مختلف رہنماوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 19 اپریل (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیا میں بابری مسجد انہدم کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن ایڈوانی ، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی سمیت مختلف رہنماوں کے خلاف مجرمانہ سازش رچانے کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سپریم کورٹ کے جسٹس پناکی چندر گھوش اور جسٹس روھگٹن ایف نریمان کی بینچ نے بدھ کو سماعت کے دوران اس معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی اپیل قبول کرتے ہوئے مجرمانہ سازش سے متعلق مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔کورٹ نے گورنر کے عہدے پر ہونے کی وجہ سے کلیان سنگھ کے خلاف فی الحال الزام طے نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔







