پاکستان اسٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 34500پوائنٹس سے بڑھ کر 34600پوائنٹس پر بند

Stock market
Stock market

کراچی۔ 11جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد مثبت زون میں بند ہوئی اور انڈیکس 34500پوائنٹس سے بڑھ کر 34600پوائنٹس پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 25 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 34262پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا بعد ازاں توانائی ،سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت انڈیکس 34798پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 92.30پوائنٹس کے اضافے سے 34567.55پوائنٹس سے بڑھ کر 34659.85پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 37.70پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16313.93پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25350.62پوائنٹس سے بڑھ کر 25442.94پوائنٹس ہو گیا ۔