پاکستان اسکواش فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام کا منصوبہ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کے شکار ہیں، کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔ بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کے شکار ہیں، کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔ بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایف کی جانب سے باصلاحیت اور مستند کھلاڑیوں کی صحت کی تربیت موجودہ حالات میں بہترین عمل ہے۔ عالمی وباءکورونا وائرس کے پیش نظر تمام اسکواش سرگرمیاں جن میں ملکی اور بین الاقوامی ایونٹس شامل ہیں، ملتوی کردیئے گئے۔پی ایس اے ، ایشین اسکواش فیڈریشن (اے ایس ایف) اور ورلڈ اسکواش فیڈریشن (ڈبلیو ایس ایف) نے بھی تمام چیمپین شپ اور ٹورنامنٹ کو جولائی 2020 تک ملتوی کردیا ہے اور امکان ہے کہ ایونٹ کا آغاز سال کے دوسری ششماہی میں ہوگا۔ لیکن باڈیز ایونٹ کے آغاز کے لیے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ پی ایس ایف نے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے آن لائن تربیتی پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی سوشل میڈیا اور آن لائن ویڈیو کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں اور کھلاڑیوں کو ان کے والدین کی نگرانی میں گھروں میں جسمانی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے اختیاط تدابیر کو یقینی بنائیں۔ پی ایس ایف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کوہر روز ورزش / تربیت کی ویڈیو تفصیل کے ساتھ منصوبہ بھیجا جاتا ہے اور کھلاڑیوں کوبراہ راست ویڈیو کے ذریعہ کوچ / ٹرینرز ان کو تربیت دیتے ہیں اور ان کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ تربیت کے بعد اگلے دن ان کو مباحثہ سیشن کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ سینئر نائب صدر کی سربراہی میں پی ایس ایف کی ٹیم کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔