پشاور۔ 18 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے دورہ پر آئے ہوئے سرینا ہوٹل کی گلوبل لیڈرشپ کے اعزاز میں گزشتہ شب گورنر ہاؤس پشاور میں پروقار عشائیہ کی تقریب سے میں کیا۔ عشائیہ میں سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز …
پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
پشاور۔ 18 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے دورہ پر آئے ہوئے سرینا ہوٹل کی گلوبل لیڈرشپ کے اعزاز میں گزشتہ شب گورنر ہاؤس پشاور میں پروقار عشائیہ کی تقریب سے میں کیا۔ عشائیہ میں سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز بولانی کی قیادت میں افریقی ممالک کینیا، مصر، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور برطانیہ، جرمنی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے مہمانوں کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں خیبرپختونخوا کی روایتی چادریں اور ٹوپیاں بھی پیش کیں۔
گورنر نے کہا کہ گورنر ہاؤس عشائیہ تقریب میں سرینا ہوٹلز کی گلوبل لیڈرشپ کا اجتماع میرے لئے اعزاز کے ساتھ اس صوبہ کا پرامن و مثبت چہرہ اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے صوبہ کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں عزیز بولانی کے کردار کو بھی سراہا اور غیر ملکی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے روابط مستقبل میں دیرپا شراکت داری اور مثبت پیش رفت کا باعث بنیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا بے پناہ صلاحیتوں اور پرانی تہذیب کا صوبہ ہے۔
یہاں مذہبی سیاحت کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، سیاحت کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے اور صوبہ میں امن و استحکام کیلئے ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ تقریب سے سی ای او سرینا ہوٹل عزیز بولانی نے بھی خطاب کیا اور اپنی اور سرینا ہوٹلز گلوبل لیڈرشپ کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔









