اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک افغانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دیناچاہتاہے۔
بلوم برگ کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم دنیاکے ساتھ تجارت کووسعت دینا چاہتے ہیں، تجارتی شراکت داروں میں اضافہ کیلئے پاکستان بالخصوص اپنے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروٖغ دینا چاہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ جون میں نئے تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دی جائیگی،
پاکستان افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانا چاہتاہے۔ عبدالرزاق داؤدنے کہاکہ اس وقت تجارت کے حوالہ سے پاکستان شمالی امریکا، یورپی یونین اورچین سمیت چندایک ممالک کے ساتھ محدود ہے۔تاہم دنیا اس سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔ہم دیگرممالک کے ساتھ بھی تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان،کرغزستان، اورقزاخستان کے ساتھ اس وقت پاکستان کی تجات ایک ارب ڈالرسے کم ہے، ہم ان ممالک کے ساتھ تجارت کو ڈیڑہ ارب ڈالرتک لیجانا چاہتے ہیں۔