اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے منگل کو پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر انڈریولا کمنارہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انڈریولا کمنارہ نے کہا کہ یورپی یونین بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہے۔موجودہ حکومت کا کرتارپور راہداری …
پاکستان اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کی فراہمی کے لحاظ سے اپنے خطہ میں نمایاں ہے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر انڈریولا کمنارہ کی ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے منگل کو پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر انڈریولا کمنارہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انڈریولا کمنارہ نے کہا کہ یورپی یونین بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہے۔موجودہ حکومت کا کرتارپور راہداری منصوبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال ہے۔ کورونا وائرس کی حالیہ وبا نے تمام انسانی طبقات کو شدید متاثر کیا ہے۔ وزیر مذہبی امور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی بدولت کورونا وائرس کی وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے قومی اقلیتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔اقلیتوں کی بہتر نمائندگی کیلئے بہلی بار ہندرو کمیونٹی سے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔قومی اقلیتی کمیشن کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے مزید بہتر بنایا جائے گا۔بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کو ضلعی سطح پر منظم کیا جا رہا ہے۔ مذہب کی جبری تبدیلی کے مسئلے پر منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کی فراہمی کے لحاظ سے اپنے خطہ میں نمایاں ہے۔ پاکستان نے دنیا بھر کی اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔








