پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا صدر منتخب ہو گیا

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا صدر منتخب ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کو سال (2020-2021) کے لئے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا صدر منتخب کر دیا گیا۔ 54 ارکان پر مشتمل اقتصادی و سماجی کونسل جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کے ساتھ تیسرا اہم ادارہ …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا صدر منتخب ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کو سال (2020-2021) کے لئے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا صدر منتخب کر دیا گیا۔ 54 ارکان پر مشتمل اقتصادی و سماجی کونسل جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کے ساتھ تیسرا اہم ادارہ ہے جو بین الاقوامی معاشی تعاون کو فروغ دینے اور تمام بین الاقوامی معاشی تنظیموں کے کام کی نگرانی کے لئے قائم کیا گیا تھا۔پاکستان اس تنظیم کا چھٹا صدر جبکہ یہ دوسرا موقع ہے جب سفیر منیر اکرم اس عہدے کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔قبل ازیں سفیر منیر اکرم 2005 میں اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں