اقوام متحدہ ۔28 اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق طویل عرصہ سے زیر التواءکشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی پرعزم جدوجہد کی بھرپور سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت کیلئے پر عزم ہے …
پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی پرعزم جدوجہد کی بھرپور سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت کیلئے پر عزم ہے، ڈاکٹرملیحہ لودھی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔28 اکتوبر(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق طویل عرصہ سے زیر التواءکشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی پرعزم جدوجہد کی بھرپور سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مردوں ، عورتوں اور بچوں پر مقبوضہ بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی قبضہ کا ہر دن یوم سیاہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کی 71ویں برسی کے موقع پر پاکستان ہاﺅس میں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیاہ رات کا آغاز 27اکتوبر 1747ءکو ہوا تھا جب بھارت نے اپنی فوج بھیجی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وادی پر قبضہ کے باوجود بھارت کشمیریوں کے دل اور ذہن پر تسلط نہ جما سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو موثر طور پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ یو این کمیشن کی رپورٹ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے خاتمہ کیلئے عالمی برداری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔








