پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پولی کلینک میں ٹیسٹ رپورٹوں کی آن لائن دستیابی یقینی بنائی جائے گی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامدکا ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزارت قومی صحت و خدمات کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پولی کلینک میں ٹیسٹ رپورٹوں کی آن لائن دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پولی …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزارت قومی صحت و خدمات کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پولی کلینک میں ٹیسٹ رپورٹوں کی آن لائن دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پولی کلینک میں آن لائن سسٹم موجود نہیں ہے جبکہ رپورٹس کی پمز میں آن لائن دستیابی ہے۔ صرف ان ڈور مریضوں کی رپورٹس تک متعلقہ ڈاکٹروں کو رسائی حاصل ہے۔ آنے والے دنوں میں ٹیسٹ رپورٹوں کی آن لائن دستیابی یقینی بنائیں گے۔