پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی اسلام آباد میں دھواں خارج کرنے والی بڑی گاڑیوں کی مانیٹرنگ مہم تیز، بھاری جرمانے عائد

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لئے گاڑیوں کے اخراج کی نگرانی کی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔منگل کووفاقی وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابط کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم حکومت کے صاف فضا اور پائیدار ماحولیاتی تحفظ کے عزم …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لئے گاڑیوں کے اخراج کی نگرانی کی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔منگل کووفاقی وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابط کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم حکومت کے صاف فضا اور پائیدار ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا حصہ ہے، اس کا مقصد گاڑیوں کے اخراج کو قومی ماحولیاتی معیار یعنی نیشنل انوائر منٹل کوالٹی سٹینڈرڈز کے مطابق یقینی بنانا اور بڑھتی ہوئی سموگ کے خطرے پر قابو پانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک ای پی اے کی ماحولیاتی مانیٹرنگ ٹیم نے آئی سی ٹی پولیس کے تعاون سے جھنگی سیداں، سٹاپ نمبر 26 پر بھاری گاڑیوں جیسے 22 ویلر ٹریلرز، ٹرکوں اور لوڈرز کا معائنہ کیا اس دوران 50 گاڑیوں کی جانچ کے دوران 13 گاڑیوں کوجرمانہ، 17 کو وارننگ جبکہ 20 گاڑیاں معیار کے مطابق پائی گئیں۔پاک ای پی اے کی ڈائریکٹر محسینہ تنیو نے کہا کہ شہریوں کا تعاون اس مہم کی کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تو یہ نفاذ سے آگاہی اور آگاہی سے تبدیلی میں بدل جاتا ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابط محمد سلیم شیخ نے کہا کہ مانیٹرنگ مہم آئندہ ہفتوں میں بھرپور انداز میں شہر کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گی اور قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے، گاڑیاں ضبط اور فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کئے جائیں گے۔

 

مزید خبریں