پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان

227
Pakistan International Airlines
Pakistan International Airlines

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔ رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں ۔رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے موثر ہوں گے ۔