اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) میں مستقل نمائندے کا تقرر کر ے گا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت شپنگ کی صنعت کے مفادات کے تحفظ کیلئے آئی ایم او میں مستقل نمائندے کا تقرر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر وزارت …
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں مستقل نمائندے کا تقرر کر ے گا ،علی حیدر زیدی
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) میں مستقل نمائندے کا تقرر کر ے گا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت شپنگ کی صنعت کے مفادات کے تحفظ کیلئے آئی ایم او میں مستقل نمائندے کا تقرر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر وزارت بحری امور ایک نئی روایت قائم کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم او کے آئندہ 2021کے انتخابات میں کیٹیگری سی کی سیٹ کے حصول کیلئے انتخابات میں حصہ لے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت بحری امور نے لندن ،برطانیہ میں وزارت بحری امور کی نمائندگی کیلئے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔









