پاکستان انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ، مردوں کے ایونٹ میں محمد عاصم خان اور فرحان محبوب جبکہ خواتین کے ایونٹ میں آمنہ فیاض اور مقدس اشرف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

101
جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری ’پاکستان انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ‘ میں مردوں کے ایونٹ میں محمد عاصم خان اور فرحان محبوب جبکہ خواتین کے ایونٹ میں آمنہ فیاض اور مقدس اشرف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے۔ مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں مردوں کے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عاصم خان نے طیب اسلم کو 3-2 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرحان محبوب نےعماد فرید کو3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ خواتین کے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آ?منہ فیاض نے ماریہ طور پاکئی وزیرکو 3-2 سے جبکہ مقدس اشرف نے صائمہ شوکت کو 3-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کے ایونٹ کا فائنل (کل) جمعہ کوسہ پہر تین بجے آمنہ فیاض اور مقدس اشرف کے درمیان جبکہ مردوں کے ایونٹ کا فائنل (کل) جمعہ سہ پہر چاربجے محمد عاصم خان اور فرحان محبوب کے درمیان کھیلا جائیگا۔فائنل میچ کے موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر شاہد اختر علوی مہمان خصوصی ہونگے جو کہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔