پاکستان انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کل ہونگے

جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پاکستان انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے (کل ) جمعہ کو مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے ایونٹ کا فائنل محمد عاصم خان اور فرحان محبوب کے درمیان جبکہ خواتین کے ایونٹ کا فائنل آمنہ فیاض اور مقدس اشرف کے درمیان کھیلا جائے گا۔فائنل میچ کے موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر شاہد اختر علوی مہمان خصوصی ہونگے جو کہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے گذشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں مردوں کے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عاصم خان نے طیب اسلم کو 3-2 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرحان محبوب نے عماد فرید کو3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ خواتین کے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آمنہ فیاض نے ماریہ طور پاکئی وزیرکو 3-2 سے جبکہ مقدس اشرف نے صائمہ شوکت کو 3-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔