اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان کی انڈر 14 گرلز ٹینس ٹیم 2 سے 7 مارچ تک شیڈول آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئرز مقابلوں 2026 ایشیا-اوشیانا پری کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے اتوار کو ویتنام روانہ ہو گئی۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ ایونٹ پورے ایشیاء اوشیانا خطے سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو اکٹھا کرے گا، جو نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی …
پاکستان انڈر 14 گرلز ٹیم آئی ٹی ایف ایشیا اوشیانا پری کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے ویتنام روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان کی انڈر 14 گرلز ٹینس ٹیم 2 سے 7 مارچ تک شیڈول آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئرز مقابلوں 2026 ایشیا-اوشیانا پری کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے اتوار کو ویتنام روانہ ہو گئی۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ ایونٹ پورے ایشیاء اوشیانا خطے سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو اکٹھا کرے گا، جو نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
اسکواڈ میں ہاجرہ سہیل، خدیجہ خلیل اور ایشہ رابی شامل ہیں جب کہ سارہ منصور بطور کپتان ٹیم کے ہمراہ ہوں گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے روانگی سے قبل ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ایونٹ میں قابل ستائش کارکردگی کی امید ظاہر کی۔ یہ ٹورنامنٹ ویتنام کے جدید ترین نووا ورلڈ فان تھیٹ کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا، جہاں ٹیمیں آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر مقابلے کے اگلے مرحلے میں کوالیفکیشن سپورٹس کے لیے مقابلہ کریں گی۔








