پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ائیون سویودری عًمری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ائیون سویودری عًمری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ وزیر خارجہ نے برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دفاع، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر سلامتی کونسل میں ہونے والے مباحثے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا ۔ انڈونیشیا کے سفیر نے کووڈ 19- کی وبا پر کامیابی سے قابو پانے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔