پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

State Bank
State Bank

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.43 فیصد اضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 20 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے ،یوکے اورشمالی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.774 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.43 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.767 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوتھا۔ فروری میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 221.97 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجنوری میں 229.11 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 208.96 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.586 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 918.47 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 765.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 114.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 89.70 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 90.07 ملین ڈالرتھا ، مالی سال 2023 میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.060 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔