پاکستان اورمشرقی افریقہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ ، 8 ماہ میں برآمدات میں 3 فیصدکی نمو

94
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشرقی افریقہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 3 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.29 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں کینیا، تنزانیہ ، ماریشئیس اورمشرقی افریقہ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے مکل کو413.94 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقہ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو402.71 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری میں مشرقی افریقہ کے ممالک کو50.06 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جو جنوری میں 43.33 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 66.51 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2022 میں مشرقی افریقہ کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 642.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.29 فیصدکی نموہوئی ہے،

جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے درآمدات پر613.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 509.73 ملین ڈالرتھا، فروری میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے 38.92 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوجنوری میں 52.48 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 70.59 ملین ڈالرتھی،مالی سال 2022 میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 800.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔