پاکستان اورملائشیاکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ، ملائشیا کوپاکستانی برآمدات میں 123.86 فیصد اوردرآمدات میں 46.95 فیصد کی نمو

88
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان اورملائشیاکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی ششماہی میں ملائشیا کوپاکستانی برآمدات میں 123.86 فیصد اوردرآمدات میں 46.95 فیصد کی نموہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملائشیاکوبرآمدات سے ملک کو188.72 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 123.86 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملائشیا کوبرآمدات سے ملک کو85.06 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

دسمبر2021 میں ملائشیاکو38.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجودسمبر2020 کے مقابلہ میں 177.92 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں ملائشیا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 13.73 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2020 میں ملائشیا کو236.10 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملائشیاسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46.95 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جولائی سے لیکردسمبر2021 تک کی مدت میں ملائشیاسے درآمدات پر830.01 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملائشیاسے 564.80 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

دسمبر2021 میں ملائشیاسے 152.18 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 29.92 فیصدزیادہ ہے۔دسمبر2020 میں ملایشیاسے درآمدات پر117.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2021 میں ملائشیاسے 1.187 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔