- Advertisement -
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی): پاکستان اورچین کے درمیان چینی بینکوں کے 2.3 ارب ڈالرکی ری فنانسنگ پراتفاق ہوگیاہے۔ یہ بات وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ اچھی خبرسامنے آئی ہے، چینی بینکوں کے 2.3 ارب ڈالرڈیپازٹس کے قواعد وشرائط پراتفاق ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی منظوریوں کے بعد یہ رقم بہت جلد پاکستان کوموصول ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ میں مددملےگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=310111
- Advertisement -