لاہور۔13 دسمبر(اے پی پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اب تک دنیا کی مختلف گراﺅنڈز پر ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے آسٹریلیا کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1956ءسے لے کر 2014ءتک 59 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 14ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کو 28 میں کامیابی حاصل ہوئی اور 17میچز برابر رہے۔