پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ جمعہ کوکھیلا جائے گا، کینگروز کو گرین شرٹس کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل

109

پرتھ ۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کی کپتانی کے فرائض ایرون فنچ انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔