پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے کی

294
پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے کی

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں دور کا انعقاد ہوا۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان جبکہ ارجنٹائن کے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ ٹیٹامنتی نے کی۔

فریقین نے بات چیت میں تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے، زراعت، فارما اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے علاوہ علاقائی مسائل اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔