اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے پاک افغان ایکشن پلان برائے امن ویکجہتی (اے پی اے پی پی ایس) کے تحت ورکنگ گروپس کو فعال بنانے سے اتفاق ظاہرکیا ہے۔ اتوار کودفتر خارجہ سے جاری بےان کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کابل کے حالیہ دورے کے دوران ہوا۔ دورے میں اس بات پراتفاق کیاگیا کہ پاکستان افغان قیادت …
پاکستان اور افغانستان کا پاک افغان ایکشن پلان کو فعال بنانے سے اتفاق
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے پاک افغان ایکشن پلان برائے امن ویکجہتی (اے پی اے پی پی ایس) کے تحت ورکنگ گروپس کو فعال بنانے سے اتفاق ظاہرکیا ہے۔ اتوار کودفتر خارجہ سے جاری بےان کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کابل کے حالیہ دورے کے دوران ہوا۔ دورے میں اس بات پراتفاق کیاگیا کہ پاکستان افغان قیادت میں امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرے گا۔ دونوں ممالک ایسے مفرور اور شرپسند عناصر کے خلاف موثر کارروائی کریں گے جن سے ان کی سلامتی کو خطرات در پیش ہوں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں کے لئے کسی ملک، نیٹ ورک، گروپ یا افراد کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔









