پاکستان اور افغانستان کے درمیان آخری ون ڈے ہفتہ کو ہوگا، پاکستان کو سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل

142
پاکستان افغانستان
پاکستان اور افغانستان کے درمیان آخری ون ڈے ہفتہ کو ہوگا، پاکستان کو سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل

کولمبو۔24اگست (اے پی پی):پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہفتہ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جمعرات کو پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے آخری اوور میں گیارہ رنز درکار تھے ،

نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹیم کو فتح دلائی۔ آل رائونڈر شاداب خان کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔