پاکستان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات،دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال،امریکہ کیساتھ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پائیدار تعلقات از سر نو مستحکم کرنے کے خواہاں ہےں،سماجی ترقی،اقتصادی اصلاحات،علاقائی سیکورٹی اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری نئی حکومت کی ترجیحات ہیں،شاہ محمود قریشی،امریکہ وزیر اعظم عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے،افغانستان میں امن و …
پاکستان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات،دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
پاکستان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات،دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال،امریکہ کیساتھ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پائیدار تعلقات از سر نو مستحکم کرنے کے خواہاں ہےں،سماجی ترقی،اقتصادی اصلاحات،علاقائی سیکورٹی اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری نئی حکومت کی ترجیحات ہیں،شاہ محمود قریشی،امریکہ وزیر اعظم عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے،افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کیساتھ کام جاری رکھےں گے ،امریکی وزیر خارجہ
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کیساتھ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پائیدار تعلقات از سر نو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو یہاں امریکی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر خاجہ کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔امریکہ کے چیئر من جوائنٹ چیفس آف ستاف جنرل ڈنفورڈ اور امریکی انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈیوڈ ہیل بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کی معاونت کی۔بات چیت کے دوران دونوں فریقون نے دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے آگاہ کیا کہ سماجی اقتصادی ترقی،اقتصادی اصلاحات اور علاقائی سیکورٹی نئی حکومت کی ترجیحات ہیں۔وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری ہماری ترجیح ہے۔افغانستان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے پاک افغان فرنٹ کے حوالے سے افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام کے آپریشنلائزیشن سمیت حالیہ مثبت پیشرفت کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں سیاسی تصفیئے کیلئے موجودہ حالات ساز گار ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ وزیر اعظم عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کیساتھ کام جاری رکھے گا۔








