اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی 16ستمبر بروز ہفتہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے گراس کورٹ پر شروع ہو گی۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ گل رحمن نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور آئندہ دو روز تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اعصام الحق قریشی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں عقیل خان، محمد شعیب، محمد عابد اور برکت اللّٰہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض مصحف ضیاء انجام دیں گے۔