پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ کل کھیلا جائے گا

114
President Trophy Grade
President Trophy Grade

ڈبلن۔22جولائی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ کل (ہفتہ کو) بریڈی کرکٹ کلب، بریڈی، شمالی آئرلینڈمیں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا ،

پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں نبرد آزمائی کریں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کریں گی جبکہ آسٹریلوی خواتین ٹیم میگ لیننگ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ ٹی 20ٹرائی سیریز میں کل چھ میچز کھیلے جائیں گے۔ تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 24 جولائی کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان کی خواتین ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں آئرش ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔آسٹریلوی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کے تمام میچز بریڈی کرکٹ کلب، بریڈی، شمالی آئرلینڈمیں کھیلے جائیں گے۔