اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 29 اور30 جنوری کو اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوگا۔وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت نائب وزیر خزانہ و ترقی ایون سکالفورٹو کریں گے۔ 29 جنوری2018ءکو دونوں ممالک مختلف ایجنڈا آئٹم پر تبادلہ خیال کریں …
پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 29 اور30 جنوری کو اٹلی کے شہر روم میں ہوگا،وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 29 اور30 جنوری کو اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوگا۔وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت نائب وزیر خزانہ و ترقی ایون سکالفورٹو کریں گے۔ 29 جنوری2018ءکو دونوں ممالک مختلف ایجنڈا آئٹم پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ 30 جنوری کو دونوں ممالک کے درمیان مختلف پروٹوکول معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔دونوں ممالک اپنے اپنے ممالک کی معاشی کارکردگی اور ترقی کے اہداف کا جائزہ لیں گے ۔ مستقبل میں باہمی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے دونوں ممالک ٹیکسٹائل ،جوتوں اور جیولری کی صنعت کو بڑھانے کے تین منصوبوں پر دستخط کریں گے ۔








