اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارتی اور سفارتی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے ’استنبول-تہران-اسلام آباد (ITI) مال بردار ٹرین کو اسی سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات میں کیا گیا۔وزارتِ ریلوے میں ہونے والی …
پاکستان اور ایران کا ’آئی ٹی آئی‘ ٹرین اسی سال بحال کرنے پر اتفاق تجارتی حجم بڑھانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارتی اور سفارتی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے ’استنبول-تہران-اسلام آباد (ITI) مال بردار ٹرین کو اسی سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات میں کیا گیا۔وزارتِ ریلوے میں ہونے والی اس ملاقات میں ایرانی کمرشل کونسلر محترمہ کمالی مقدم بھی شریک تھیں۔
دونوں رہنماؤں نے پاک-ایران برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریل کے ذریعے تجارت میں اضافہ نہ صرف پاکستان ریلوے کے ریونیو کو بڑھائے گا بلکہ یہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی سامان کی بروقت ترسیل کے لیے ریل کا نظام سب سے زیادہ مؤثر اور کم خرچ ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خطے کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑ کر پاکستان کو تجارتی راہداری کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ایران میں مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرنا میرے لیے باعثِ شرف ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے دوران وہ ایرانی ریلوے کے جدید نظام کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔








