پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں امن وامان کے دشمنوں کے عزائم سے واقف ہیں، امن دشمنوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،سیلابی صورتحال کے باعث حادثات میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

کوئٹہ۔10اگست ( اے پی پی )ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں امن وامان کے دشمنوں کے عزائم سے واقف ہیں، امن دشمنوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،سیلابی صورتحال کے باعث حادثات میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،بلوچستان میں پچھلے تین ماہ …

کوئٹہ۔10اگست ( اے پی پی )ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں امن وامان کے دشمنوں کے عزائم سے واقف ہیں، امن دشمنوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،سیلابی صورتحال کے باعث حادثات میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،بلوچستان میں پچھلے تین ماہ کے دوران کورونا،ٹڈی دل اور اب بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نبردآزما رہی ہے، پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ رہتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان تمام تر امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں ، بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ، فوری طور پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول رومز بنائے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے نے بہترین پلاننگ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھیں ، گیارہ سو پیکجز جن میں خوراک،ادویات کمبل شامل ہیں متاثرہ اضلاع کو روانہ کردئیے گئے ہیں ، ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور اونٹوں پر بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا بی بی نانی زیارت کا پل ٹوٹنے سے کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہوئی،ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ ریلوے سے درخواست کی گئی کہ زمینی رابطے کی بحالی تک خصوصی شٹل سروس شروع کی گئی، بی بی نانی اور پنجرہ پل مکمل طور پر بحال نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان متاثرہ اضلاع کے دورے پر ہیں وہاں نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ ریسکیو آپریشن میں ہماری مدد کریں، قومی شاہراہوں کی بحالی میں این ایچ اے نے ہماری بھرپور مدد کی، پاک فوج اور سیکورٹی فورسز بھی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔