
راولپنڈی۔31اگست (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے روز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے مطابق کھیل صبح 9 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا ، کھانے کا وقفہ 12 بجے ہو گا اور دوسرے سیشن کا آغاز 12 بج کر 40 منٹ پر ہو گا ،
اسی طرح چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ جبکہ تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا، ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ پر ختم ہو گا تاہم اوورز مکمل کرنے کے لیے کھیل میں 30 منٹ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔