راولپنڈی ۔31اگست (اے پی پی):قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ پہلے ٹیسٹ سے کافی مختلف ہے، بنگلہ دیش کو جلد آئوٹ کر کے میچ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بائولنگ لائن کافی مضبوط اور …
بنگلہ دیش کو جلد آئوٹ کر کے میچ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،آل راؤنڈر سلمان علی آغا
راولپنڈی ۔31اگست (اے پی پی):قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ پہلے ٹیسٹ سے کافی مختلف ہے، بنگلہ دیش کو جلد آئوٹ کر کے میچ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بائولنگ لائن کافی مضبوط اور تجربہ کار ہے ، اس وکٹ پر 274 رنز کافی ہیں اور بنگلہ دیش کو جلد از جلد آئوٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پچ پہلے ٹیسٹ سے کافی مختلف ہے اور دوسرے روز بھی باؤلرز کو مدد مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں ، کبھی پریشر نہیں لیا ، بطور بیٹر کسی بھی کنڈیشن میں خود کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے
، جب بیٹنگ کرتا ہوں تو اپنے آپ کو بیٹر اور جب بائولنگ کرتا ہوں تو خود کو بائولر سمجھتا ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہر بیٹر اپنے حساب سے بیٹنگ کرتا ہے اور کسی کو خصوصی طور پر تیز کھیلنے کی ہدایت نہیں ، اچھا آغاز ملے تو بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ، سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں اور جلد فارم میں واپس آجائیں گے ،
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی بائولرز نے اچھی باؤلنگ کی ہے انہیں کریڈٹ دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ موسم پر ہمارا کوئی کنڑول نہیں اور نہ ہی اس بارے میں زیادہ سوچتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔









