وفاقی وزیر مواصلات کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کلی زائیک میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ہماری فورسز کی اعلیٰ صلاحیتوں کا شاندار مظہر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے سکیورٹی اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الہندوستان کے تمام سلیپر سیلز اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی

مزید خبریں