بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں شفاف توانائی پر منتقلی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی وسعت اور دفاعی صلاحیتوں کی از سر نو ترتیب سے معدنیات کی اہمیت میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے
اہم معدنیات پر دنیا کے بڑھتے ہوئے انحصار نے جیو پولیٹیکل فالٹ لائنز کو نئی ترتیب دی ہے،آئی ایم ایف
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں شفاف توانائی پر منتقلی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی وسعت اور دفاعی صلاحیتوں کی از سر نو ترتیب سے معدنیات کی اہمیت میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے ۔ آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ اہم معدنیات پر دنیا کے بڑھتے ہوئے انحصار نے جیو پولیٹیکل فالٹ لائنز کو نئی ترتیب دی ہے۔ بلاگ کے مطابق لیتھیم، کوبالٹ اور نایاب معدنیات آج بھی اتنی ہی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہیں جتنا کبھی تیل اور سٹیل وغیرہ ہوتی تھی۔آئی ایم ایف نے کہا کہ برآمد ات پر کنٹرول اور دیگر پابندیاں وغیرہ تیزی سے معدنیات کے شعبہ کو متاثر کر رہے ہیں جو مستقبل کی فوجی، صنعتی اور تکنیکی طاقت کا تعین کریں گی۔








