اقوام متحدہ ۔ 17 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے پرامن انداز میں تلاش کریں۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے نیو یارک میں عالمی ادارے کے صدر دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی تنازعات کا پرامن حل نکالنے کے لئے بات چیت کریں۔