پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دس سال بعد بھارتی سرزمین پر مد مقابل ہوں گی

65
World Cup 2023 Final
World Cup 2023 Final

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ورلڈ کپ کے جس میچ کا دنیا بے چینی سے انتظار کرتی ہے وہ کل ہفتے کے روز کھیلا جانے والا ہے۔دنیا بھر میں موجود شائقین کی نظریں پاکستان بھارت میچ پر لگی ہوئی ہیں جو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے جس میں پاکستان جیت کیلئے پر عزم ہے۔یہ دس سال کے طویل عرصے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان بھارتی سرزمین پر کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔

آخری بار پاکستانی ٹیم نے انڈیا میں دو طرفہ ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔اس ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتنے کے بعد ایک دوسرے کیسامنے آرہی ہیں۔ بھارت نے آسٹریلیا اور افغانستان کو ہرایا ہے جبکہ پاکستان نے حیدرآباد میں ہالینڈ اور سری لنکا کو زیر کیا ہے ۔